پی آئی اے کا عیدالاضحیٰ سے پہلے خصوصی آپریشن کا اعلان


قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے عیدالاضحیٰ سے پہلے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی آپریشن کا اعلان کر دیا ۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیا جائے گا۔

پی آئی اے کابل کے لیے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔ پی آئی اے نے خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دبئی اور ابوظہبی سے بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا ۔

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بھی10پروازوں کا اضافہ کیا ہے۔۔پی آئی اے تاشقند کیلئے 8خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی  ۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے بشکیک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی


متعلقہ خبریں