افغانستان سے پہنچنے والے 22 مسافروں میں کورونا کی تصدیق


کراچی: افغانستان سے شہر قائد پہنچنے والے 22 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہوشیار: اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی تشخیص

حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 22 افراد میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کو دنبہ گوٹھ میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

خاتون میں کورونا کی دو اقسام کا انکشاف

گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے کراچی آنے والی پرواز کے 17 مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

راولپنڈی:کورونا کی خطرناک ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائےا طلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا بھارتی قسم یہاں افغانستان سے پہنچی ہے۔


متعلقہ خبریں