اسلام آباد: سی ڈی اے نے گھروں سے جا کر کوڑا اٹھانے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد: سی ڈی اے نے گھروں سے جا کر کوڑا اٹھانے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے گھر گھر جا کر کوڑا اٹھانے کے جامع منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی

اس ضمن میں سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ کے اندر پورے شہر کے ہر گھر سے جا کر کوڑا اٹھایا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جار ہی ہے۔

سی ڈی اے کے چیئرمین کے مطابق شہریوں کے تعاون و مدد کے بغیر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ نا ممکن ہے۔

ہوشیار: اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی تشخیص

عامر علی احمد کے مطابق شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں سے بھی کوڑا اٹھانے اور اکھٹا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں سڑکوں کے کنارے کوڑے دان لگا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڑے دان کا استعمال کریں۔

اسلام آباد: نوجوان جوڑے پر تشدد، پانچواں ملزم بھی گرفتار

عامر علی احمد نے یہ اپیل بھی کی کہ شہری اپنی عادت بنا لیں کہ کچرا کوڑے دان کے علاوہ نہ ڈالیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانا ممکن ہو۔


متعلقہ خبریں