ہمیں سیاست کرنے کی نہیں بلکہ اسے بدلنے کی ضرورت ہے، خالد مقبول


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاست کرنے کی نہیں بلکہ سیاست بدلنے کی ضرورت ہے۔

کراچی آہستہ آہستہ دیہات کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بات ایم کیوایم پاکستان کے تحت آرٹس کونسل میں طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے منعقدہ سیشن کے انعقاد میں کہی۔

انہوں ںے سیشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ملک کے بجائے خطہ ترقی کرتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے پڑوس میں دنیا کے دو بڑی آبادی والے ممالک ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بھارت میں 1998 میں غربت کی سطح 55 فیصد تھی لیکن آج وہاں غربت کی سطح 15 سے 20 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی ہی صورتحال چین میں ہے۔

ایم کیو ایم: مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا اقدام مسترد

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ کل تک بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوتا تھا تو ہم ناراض ہوتے تھے لیکن آج کینیا اور یوگنڈا سے بھی ہمارا مقابلہ نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کو کس طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہاں دو پاکستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جناح کا پاکستان اور دوسرا بھٹو کا پاکستان۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ کون سا پاکستان بہتر تھا مکمل پاکستان یا آدھا پاکستان ؟

وزیراعظم صاحب! آئین میں گورنر راج کا آپشن کس لیے ہے؟ خالد مقبول

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ جاگیردارانہ پاکستان کے طفیل جاگیردارانہ جمہوریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاست کرنے کی نہیں بلکہ سیاست بدلنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں