کورونا: اسلام آباد کی مختلف گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات


عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بعض گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران شہر میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے علاقے قرطبہ ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر 13، سیکٹر جی 11/2 کی گلی نمبر 19، ایف 6/3 کی گلی نمبر 19، جی 7/2 کی گلی نمبر 24، سواں گارڈن بلاک ایچ کی گلی نمبر 29، کیپس اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایم اسکول بوائز ایف 8/3 کو سیل کو کل رات 9 بجے سے سیل کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں