ترکی: پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کی بس کو حادثہ،12 جاں بحق،26 زخمی

ترکی: پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کی بس کو حادثہ،12 جاں بحق،26 زخمی

انقرہ: ترکی میں ایک بس حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔

اٹلی: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد جاں بحق

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور افغان شہری سوار تھے۔

خبر رساں ایجنسی نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بس کو حادثہ ایران کے ساتھ ترکی کی سرحد پر واقع وان صوبے کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا ہے۔

اردن: آتشزدگی سے 13 پاکستانی تارکین وطن ہلاک

عالمی خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع سے بتایا ہے کہ بس ایک کھائی میں گری جس کے بعد اسے آگ لگ گئی تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی ہے لیکن اس سلسلے میں کوشش جاری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سینیگال: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 140 افراد جاں بحق

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے ترکی ایک اہم گزرگاہ ہے اور زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق ایران، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں