مون سون: ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی بارش متوقع


ملک کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابرآلود اوربعض میں موسم گرم رہےگا۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیزہواؤں کیساتھ اور بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ قلات، خضدار،بار کھان، کوہلو، سبی اورژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خطۂ پوٹھو ہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اورلاہور میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میانوالی میں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈی جی خان، بھکر، لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ میر پورخاص، حیدر آباد، سکھر، بینظیرآباد اور سانگھڑ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کراچی اور گردونواح میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، مانسہرہ، بونیر، چترال، دیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور میں بارش متوقع ہے۔

کرک، کوہاٹ، کرم، بنوں اور لکی مروت تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں