اکشے کمار نے کم وقت میں 5 کلو وزن کیسے بڑھایا ؟

اکشے کمار نے کم وقت میں 5 کلو وزن کیسے بڑھایا ؟

فوٹو: فائل


ممبئی: بھارتی اداکار اکشے کمار کے کم وقت میں 5 کلو وزن بڑھانے کی وجہ سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو تیزی سے وزن میں کمی بیشی کرنے میں کمال حاصل ہے اور ایسا ہی کچھ حالیہ دنوں میں 5 کلو وزن بڑھا کر انہوں نے ثابت کر دیا۔

اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کے لیے 5 کلو وزن بڑھایا جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ماں کے ہاتھ سے بنا حلوہ کھانے کی وجہ سے کم وقت میں ان کا 5 کلو وزن بڑھا۔

فلم “رکھشا بندھن” کے بارے میں اکشے کمار کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لکھاری نیشن ایوارڈ یافتہ اسکرین رائٹر ہیمانشو شرما ہیں اور اس فلم کی کہانی بہن بھائی کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کی کتاب منظر عام پر آ گئی

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ صحت مند طریقے سے وزن گھٹانے اور بڑھانے میں بہت مزہ آتا ہے اور میں اس سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔

اس سے قبل اکشے کمار نے فلم “سوریا ونشی” کے لیے اپنا 6 کلو وزن کم کیا تھا جس میں انہوں نے پولیس افسر کا کردار نبھایا ہے۔


متعلقہ خبریں