ایمازون کی آن لائن سروس عارضی طور پر معطل


آن لائن چیزوں کی خرید و فروخت کی سب سے بڑی ویب سائٹ ایمازون کی دنیا بھر میں سروس عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق اس کے آن لائن اسٹور نے متعدد علاقائی ڈومینز پرایرر میسجیز ظاہر کیے۔ جس کے بعد صارفین  مصنوعات کی فہرست تک رسائی حاصل نہیں کرسکے۔

ای کامرس ایمازون ڈاٹ کام  کا آن لائن اسٹور کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

ویب سائٹ ڈاون ڈیٹکٹر کے مطابق ایمازوزن کو جون کے مہینے سے لے کر اب تک دوسری بار اس رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بشمول ریاست  بھارت، امریکا ، کینیڈا ، برطانیہ ، فرانس اور سنگاپورمیں سروس معطل ہوئی۔

ایمیزون کے ایک ترجمان نے کہا کہ “ہمیں افسوس ہے کہ خریداری کے دوران کچھ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔”

ایمازون نے یہ نہیں بتایا کہ مسئلہ مکمل طور پر حل کب ہو گا۔

تاہم 38 ہزار سے زیادہ صارفین نے ایمازون کی سروس معطل ہونے کی شکایات درج کرائی۔ ویب سائٹ ڈاونڈیکٹرکے مطابق تقریبا 500 صارفین نے ایمیزون ویب سروسز کے ساتھ مسائل کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 80 فیصد شکایات ویب سائٹ کے متعلق تھیں 15 فیصد لاگ ان اور 5 فیصد لاگ آؤٹ کے متعلق تھیں۔


متعلقہ خبریں