عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیطرف جائیں گے، معاون خصوصی


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں گے اور سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہش مند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہو گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں اور لوگ کورونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو وائرس سے کیسے بچا جائے ؟

انہوں نے کہا کہ عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے پاک فوج کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں