’لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 30 فیصد کیمرے خراب ہیں‘


پنجاب حکومت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 30 فیصد کیمرے خراب ہیں۔

پنجاب حکومت نے ن لیگی رکن حنا پرویز کے مطالبے پر لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

اسلام آباد کو سیف سٹی قرار دیے جانے کا دعویٰ: قلعی کھل گئی،موبائل شاپ لٹ گئی

رپورٹ کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ 17.52 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا اور لاہور میں 7 ہزار 678 جب کہ قصور میں 8 ہزار 150 کیمرے نصب کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کیمروں اور دیگر تنصیبات کی خریداری کے لیے ملکی اور غیرملکی اخباروں میں اشتہار دیے جو پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کے تحت شائع ہوئے تھے۔

2020: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 19 لاکھ 86 ہزار سے زائد ای چالان کیے


متعلقہ خبریں