پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ایمریٹس کے فلائٹ آپریشن کی معطلی میں توسیع


ایمریٹس ایئر لائن نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے فلائٹ آپریشن کی معطلی کی مدت میں 21 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق  امارات ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی ہدایت کے مطابق امارات ایئر لائن 21 جولائی 2021 تک بھارت ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے سروس فراہم نہیں کرے گی۔

علاوہ ازیں ، جن مسافروں نے پچھلے 14 دن کے دوران مذکورہ ممالک سفر کے لیے رابطہ کیا ہے انہیں کسی دوسرے مقام سے بھی امارات میں داخل نہیں کیا جائے گا۔

امارات ایئر لائن نے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری ، گولڈن ویزا کے حامل افراد اور سفارتی مشن کے ممبران جو کوویڈ 19 پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں اور انہیں یو اے ای سفر کے لئے قبول کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کوویڈ 19 وباء کی دوسری اور مہلک لہر کے بعد 24 اپریل کو ہندوستان سے یو اے ای پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔

اسی طرح امارات نے 13 مئی کو پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں کے داخلے کو بھی معطل کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں