حکومت کا عیدالاضحٰی پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا اعلان

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نے سمری منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق 20، 21 اور 22 جولائی کو عید کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

3 تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا۔

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی

خیال رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوا۔

چاند کی رویت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا جب کہ بعض علاقوں میں ابرآلود رہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے عیدالاضحی کا چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا پاکستان میں عید 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں