سندھ پولیس کے 28 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا

سری لنکن کرکٹ اسٹاف میں کورونا پھیل گیا

گزشتہ گیارہ روز کے دوران سندھ پولیس کے 28 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افسران  اور اہلکاروں  کی مجموعی تعداد 6 ہزار 569 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 26 پولیس افسران  اور اہلکار کورونا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ زیر علاج افسران اور  اہلکاروں کی تعداد23  ہے۔ اب تک 6520 اہلکار صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد: کورونا وبا میں ایک بار پھر اضافہ، متعدد علاقے سیل

دوسری جانب سندھ میں کورونا کے 907 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 368 ہو گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد وبا سے اموات کی کل تعداد 5 ہزار 613 ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے 763 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 58 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


متعلقہ خبریں