آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنیکا اعلان

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائدکرنیکا اعلان

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاق آئندہ ہفتے سے ہو گا۔

سندھ پولیس کے 28 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا

ہم نیوز کے مطابق سیاحوں کی پسندیدہ وادی نیلم میں 19 جولائی سے 29 جولائی 2021 تک داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، این سی او سی اور حکومت آزاد کشمیر کے فیصلوں کی روشنی میں مورخہ 19 جولائی سے 29 جولائی تک سیاح حضرات کے آزادکشمیر خصوصاً ضلع نیلم میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

افغانستان سے پہنچنے والے 22 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والے حکمنامے میں ایس پی پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز، صدر گیسٹ ہاؤسز ایسوسی ایشن اور صدر ٹرانسپورٹ یونین ضلع نیلم کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ 18 جولائی کے بعد کسی بھی گیسٹ ہاؤس اور گاڑیوں کی بکنگ نہ کی کریں۔

کورونا: اسلام آباد کی مختلف گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ حکمنامے میں واضح طور پر درج ہے کہ پہلے سے ہو چکنے والی بکنگ بھی منسوخ کردی جائیں۔


متعلقہ خبریں