حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش

اشیائے ضروریہ: قیمتوں میں اضافہ کورونا اور بارشوں کی وجہ سےہوا، اعلامیہ

فوٹو: فائل


قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ کے ساتھ ایف بی آر کے سابق چیئرمینز عبداللہ یوسف اور سلمان صدیق شریک ملزم ہیں۔

ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو ایک ارب ستتر کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ڈی جی نیب کراچی کی سربراہی میں ریجنل بورڈ کے اجلاس میں دو ریفرنس دائر کرنے اور دو شکایات کو انکوائری میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی۔

حفیظ شیخ اور ندیم بابر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، مریم اورنگزیب

یاد رہے کہ مارچ میں وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کےعہدے سے ہٹایا تھا۔

وزیراعظم نے حفیظ شیخ کی جگہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنایا جنہیں بعد ازاں ہٹا کر شوکت ترین کو یہ عہدہ سونپ دیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔وزیراعظم نے ندیم بابر سے گزشتہ سال پیش آنے والے پیٹرولیم بحران پر استعفیٰ مانگا تھا۔


متعلقہ خبریں