ایبٹ آباد: گندم سے بھرا ٹرک مسافر وین پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق


ایبٹ آباد: گندم سے بھرا ٹرک  مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ ایبٹ آباد شہر میں سبزی منڈی کے قریب پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد اشفاق خان کے  مطابق سبزی منڈی موڑ پر گندم سے بھرا ٹرک مسافر وین پر گرگیا۔ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس، ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین اسلام آباد سے مانسہرہ جا رہی تھی اور اس میں 18 مسافر سوار تھے۔


متعلقہ خبریں