وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

فوٹو: فائل


وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر ملٹی اسٹوری بنڈنگ کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ای 8 اور سیکٹر ای 9 میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس 2021 کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی درخواست بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ اجلاس: سرکاری ملازمین کی جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قراردینے سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

اسی طرح اقبال اکیڈمی کے نائب صدراور 5 گورننگ باڈی کے ارکان کے ناموں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ ڈرگز کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقررکرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کی تقرری کی منظوری دی جائے گی.

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروس کی تقرری اور 3 ماہ کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔

پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمنپی کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں