گوجرانوالہ: دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی

گوجرانوالہ: دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی

گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی۔

گوجرانوالہ کے علاقے دھونکل کے رہائشی دلہا کی شادی 9 جولائی کو ماریہ کے ساتھ طے تھی لیکن ایک روز قبل 8 جولائی کو دلہے رضوان کا ایکسیڈنٹ ہو گیا جس میں اس کی ٹانگ 3 جگہ سے ٹوٹ گئی۔

حادثے کے باعث دلہے کو نجی اسپتال میں داخل کر لیا گیا تاہم دلہن نے شادی ملتوی کرنے کے بجائے اسپتال جا کر دلہے سے نکاح کر لیا۔

دلہن ماریہ 9 جولائی کو شادی کے روز عروسی لباس پہنچ کر نجی اسپتال پہنچ گئی جہاں اسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا نکاح کروا دیا گیا۔ نکاح کے بعد دلہن نے دلہے کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی بنوائیں۔

نکاح کے وقت دلہن ٹیبل پر جبکہ دلہا بیڈ پر اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھا اور نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دلہے کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

واضح رہے کہ رضوان کی 5 سال قبل گوجرانوالہ کی ماریہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی اور دلہا رضوان اٹلی سے گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے کے لیے آیا تھا۔

رضوان کے گھر والوں نے ماریہ کے گھر والوں سے رشتہ مانگا تو وہ شادی کرنے پر راضی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں