عائزہ خان مادھوری بن گئیں


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کے ساتھ بھارتی اداکارہ مادھوری دکشت کے انداز شیئر کیے ہیں۔

تصاویر شیئر کرنے والی ایپ انسٹاگرام پرعائزہ خان نے تصاویر لگائی ہیں جن میں مادھوری کا انداز اپنایا گیا ہے۔

عائزہ خان نے لکھا کہ میں جب بھی مادھوری کا نام سنتی ہوں مجھے’ایک ، دو, تین‘(گانا)اور ’دیو بابو‘(فلم دیوداس کا ڈائیلاگ) یاد آتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نے لکھا جب آپ مادھوری کو دیکھتے ہیں تو’دل تو پاگل ہے‘ یاد آتا ہے۔ ہم خوش قمست ہیں کہ مادھوری کو دیکھنے اور ان کیساتھ ڈانس کرنے کا موقع ملا۔  وہ حیرت انگیز رقاصہ اور اداکارہ ہیں، جو اپنی آنکھ کے ایک آنسو سے آپ کا دل ہلا سکتی ہیں۔

عائزہ نے لکھا میری خواہش تھی کہ مادھوری کی طرح کے کپڑے پہنوں، کاش میں ان سے مل سکتی اور بتاتی کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


متعلقہ خبریں