بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سیل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سیل کیا گیا۔ بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے جو بھارت میں تیزی سے پھیلنے کے علاوہ اب تک 90 سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کے ممبئی کے اپارٹمنٹ ’پریتھوی‘ میں بھی یہ ڈیلٹا وائرس حملہ آور ہوا ہے۔ اپارٹمنٹ میں 5 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور ان چاروں میں ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ کی قسم پائی گئی ہے جس کے بعد اپارٹمنٹ کو سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ میونسپل کارپوریشن پراشانت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکار سنیل شیٹھی بھی اس اپارٹمنٹ کے اے ونگ میں رہائش پذیر ہیں تاہم کورونا کے پانچوں کیسز بی ونگ سے رپورٹ ہوئے ہیں تاہم سنیل شیٹھی کی پوری فیملی محفوظ ہے جب کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی وجہ سے اپارٹمنٹ کو سیل کیا ہے۔

دوسری جانب اداکار سنیل شیٹھی کے ترجمان نے کہا کہ سنیل شیٹھی ان دنوں کام کے سلسلے میں ممبئی سے باہر ہیں تاہم ان کی فیملی گھر میں محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار نے کم وقت میں 5 کلو وزن کیسے بڑھایا ؟

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سنگین صورتحال میں کسی حد تک کمی ضرور آئی ہے لیکن بھارت میں ہی سامنے آنے والی کورونا کی ایک اور قسم ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ ممبئی میں بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں