ٹیسٹ میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ مزید پروان چڑھے گی، سرفراز احمد


ڈبلن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نارتھمپٹن شائر کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو ہی آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اتاریں گے۔

اس ٹیسٹ میچ کو تاریخی حیثیت حاصل ہے کیونکہ گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کا یہ پہلا ٹیسٹ ہے۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ مزید پروان چڑھے گی، ہم نے دونوں وارم اپ میچز مختلف کنڈیشنز میں کھیلے ہیں اوراب آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اگر میچ بارش کی نذر ہوا تو دونوں ٹیموں کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امام الحق اس وقت سمیع اسلم سے بہتر پرفارم کررہے ہیں، ہم انہیں سمیع اسلم پر ترجیح دیں گے، یاسر شاہ کی کمی محسوس ہوگی مگر شاداب خان  بہتر پرفارم کر رہے ہیں، ان کے علاوہ محمد عامر بھی آئرلینڈ کے خلاف ہماری پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں