شنیرا اکرم نے منال خان کو قانون یاد دلا دیا


وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکارہ منال خان کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بارش میں گاڑی چلاتے ہوئے محظوظ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ٹریفک قوانین سے بالاتر ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور اس کے منگیتر محسن اکرام کراچی کی سڑک پر مون سون کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بے احتیاطی سے گاڑی چلا رہے تھے۔

ڈرائیونگ کے دوران منال خان  نے سیٹ بیلٹ نہیں لگا رکھی تھی۔ اور ان کے منگیتر ایک ہاتھ سے ویڈیو بنا رہے تھے۔

جس پر وسیم اکرم کی اہلیہ شینیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر منال خان اور ان کے منگیتر کواس بات کی یاد دہانی کروائی کہ مون سون کے موسم میں بے احتیاطی سے گاڑی چلانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

شینیراکرام نے منال خان کی سٹوری کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپکے لاکھوں لوگ چاہنے والے ہیں اورڈرائیونگ کے دوران بے احتیاطی معمولی بات نہیں ہے، کیا آپ تھوڑی سی بھی ذمہ داری نہیں دیکھا سکتے؟

وسیم اکرم نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے کہا کہ سیٹ بیلٹ پہنیں اور اپنی آنکھیں سڑک پر رکھیں، آپ اسپتال میں گاتی ہوئی اچھی نہیں لگے گیں۔

منال خان پاکستان ایٹرٹیمنٹ انڈسٹری کی مشہور شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے کیئیر کا آغاز 2011 میں پاکستان نجی ٹی وی چینل سے اپنی بہن ایمن خان کے ساتھ کیا۔ منال خان اور ان کے منگیتر کے انسٹاگرام پر 7 ملین سے زائد فالورز ہیں۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ لوگوں کو شہری معاملات سے اجاگر کرنے کے لیے اکثر اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔

شینیرا اکرم اور ان کے شوہر نے اس سے پہلے 2020 میں کراچی کے ساحل سمندر میں پائے جانے والے کوڑےدان اور سیوریج کی خطرناک صورتحال پر روشنی ڈالی تھی۔

 


متعلقہ خبریں