ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کر گئے

اولمپین نوید عالم میں بلڈ کینسر کی تشخیص: علاج کیلیے مدد کی اپیل

 دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم خون کے سرطان (بلڈ کینسر) کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔وہ شوکت خائم اسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے۔

ان کی بیٹی نے افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ بیٹی نے بتایا کہ نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم اسپتال لاہورمیں کیموتھراپی ہوئی تھی۔

اولمپین نویدعالم کی نماز جنازہ رات 10کمپنی باغ میں ادا کی جائے گی۔ انہیں نبی پورہ کےآبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں سابق ہاکی اولمپئین اور ورلڈکپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق طبیعت ناساز ہونے پر 47 سالہ سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کواسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔

ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے اٹھائی تھی۔


متعلقہ خبریں