نادرا نے بغیر ویکسین کے سروس فراہم نہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی

Nadra pakistan

نادرا نے عوام کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی


اسلام آباد: نادرا نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بغیر ویکسین کے سروس فراہم نہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز کو خط جاری کر دیا گیا۔ نادرا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ روزانہ 2 لاکھ افراد شناختی کارڈ اور دیگر سروسز کے لیے نادرا سینٹرز آتے ہیں۔

نادرا کے مطابق شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے بھی آتے ہیں اور اگر ویکسین نہ لگوانے والے افراد کا نادرا میں داخلہ بند کر دیا جائے گا تو کوئی بھی سرٹیفکیٹ نہیں لے سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے: مستقل ملازمین کے متعلق سروسز ٹربیونل کا فیصلہ معطل

شناختی کارڈ لوگوں کو ویکسین پلانے کے لیے بھی ضروری ہیں۔ نادرا کے تمام سینٹرز پر کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ویکسی نیشن کے بغیر نادرا سروس فراہم نہ کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں