سندھ اور پنجاب کے مجرموں کا ریکارڈ باہم منسلک کر دیا گیا


کراچی: سندھ اورپنجاب پولیس کا کریمنلزریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم باہم منسلک کر دیا گیا ہے۔

لاہورمیں منعقد تقریب میں سندھ اورپنجاب پولیس نے مجرموں کے ریکارڈ کو اکٹھا کر دیا، تقریب میں ایڈیشنل جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان، ڈی آئی جی آئی ٹی سندھ جاوید اکبرریاض اور ڈائریکٹرآئی ٹی سندھ تبسم عابد نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ سندھ اورپنجاب پولیس کے تمام تھانہ جات، ایس ایس پی دفاتر اورسی آئی اے سینٹرز سے منسلک کردیا گیا ہے۔

دونوں صوبوں کی جیلوں میں کمپیوٹرائزڈ کریمنلز ریکارڈ ایک سافٹ ویئر کے ذریعے دستیاب ہوگا جس کے باعث پولیس کے لیے مجرموں تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

سندھ پولیس کے پاس دولاکھ 60 ہزار، پنجاب پولیس کے پاس 12 لاکھ کریمنلز کا ریکارڈ ہے۔


متعلقہ خبریں