افغانستان میں بڑے انسانی بحران کا خدشہ


اقوام متحدہ نے افغانستان میں بڑے انسانی بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تشدد میں اضافے کی وجہ سے لاکھوں افغان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان بڑے انسانی بحران کے  دہانے پر ہے، امن معاہدہ نہ ہونے کی صورت اندرون افغانستان اور پڑوسی ممالک میں نقل مکانی ہو سکتی ہے۔

افغانستان کے صدر کا طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج جا چکی ہیں، طالبان بتائیں کہ وہ اب کس لیے لڑ رہے ہیں؟

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکہ سے فوجی انخلا کے لیے 7 سال قبل ہی کہہ دیا تھا، دو سال پہلے امریکی صدر کو خط بھی لکھا کہ افغانستان سے عزت سے چلے جائیں۔

افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن کو مزید نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری طالبان پر ہو گی۔

افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کا دورہ امریکہ: صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہو گی

افغانستان کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، طالبان کا دعویٰ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ سمیت افغانستان کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول انہوں ںے سنبھال لیا ہے۔


متعلقہ خبریں