مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ،کمزور عمران خان ہیں، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ،کمزور عمران خان ہیں۔

آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے  مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک دیا، کشمیری سن لیں عمران خان کشمیرکو صوبہ بنانا چاہتے ہیں، جو ہم  بننے نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، ن لیگ کو کوئی نہیں ہراسکتا، الیکشن چوری کیا گیا تو کشمیری اپنے حق کیلیے آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  آج شہیدوں کا دن ہے تو آؤ، آج سب مل کر شہدا کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کریں۔ وعدہ کریں کہ شہدا کی قربانیوں کو کسی عمران خان کشمیر فروش کے ہاتھوں ضائع ہونے نہیں دیں گے۔

وہ وقت دور نہیں جب سب کو نواز شریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا، مریم نواز

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چوری کے ووٹوں سے بننے والا جعلی وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھٹائی دیکھو کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آنے کے بعد کشمیر میں ووٹ مانگنے آ رہا ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ  ہر جگہ ایک ہی نعرہ سننے کو ملتا ہے، گوعمران گو، عمران خان کو کشمری کی دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے کہہ رہے ہیں گو عمران گو۔

 


متعلقہ خبریں