چین: پلاسٹک سرجری کروانے والوں کی تعداد میں اضافہ


چین میں کاسمیٹک سرجری کروانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ امریکا کے بعد چین دنیا کا دوسرا بڑا سرجری کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

چین میں کاسمیٹک سرجری کروانے والوں کی فہرست میں سب سے زیادہ تعداد نوجوان خواتین کی ہے۔

چین میں کاسمیٹک سرجری کے لئے سوشل میڈیا ایپ گینگمی پر لوگ اپنے اسٹیٹس لگاتے ہیں۔

سال2013 میں لانچ کیےجانے کے بعد اس ایپ کےصارفین 1 ملین سے بڑھ کر 36 ملین ہوچکے ہیں اور اس کے نصف سے زیادہ صارفین نوجوان خواتین ہیں۔ ایپ کاسمیٹک سرجری نیٹ ورک کے متعلق ہے۔

سال 2018 میں کاسمیٹک سرجری پلیٹ فارم سوینگ پر صارفین کی تعداد 1.4 ملین سے بڑھ کر 8.4 ملین تک ہو گی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چین میں کاسمیٹک مارکیٹ کی قیمت چار سال میں تقریبا 177 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔سرجری میں سب سے بہتر سرجن ان کو سمجھا جاتا ہے جو  ڈبل پلکیں اور وی  سائز کے جبڑوں کی لکیریں تیار کرتے ہیں۔

روسن جو کہ ایک فیشن انڈسٹری میں کام کرتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ  ان کے دوست کاسمیٹک سرجری کے متعلق کھل کر بات کرتے ہیں۔  چین میں 2019 کے ریکاڈ کے مطابق 60 ہزار سے زیادہ لائسنس یافتہ پلاسٹک سرجری کے کلینک ہیں۔

کاسمیٹک سرجری میں بہت سی خرابیاں بھی پائی جاتی ہیں جن کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر شیئرکی جاتی ہیں۔ اداکارہ گاو لیو نے کاسمیٹک طریقہ کار کی آن لائن تصاویر شیئر کی جس میں کاسمیٹک سرجری کے بعد ناک کی اصل شکل خراب ہو گئی ہے۔

دریں اثناء کی کاسمیٹک سرجری خراب ہونے پر اسپتال کو 49 ہزار یوآن جرمانہ کیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بغیرلائسنس کاسمیٹک سرجری فراہم کرنے والوں کیخلاف ایک مہم کا اعلان کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں