’ مصباح، وقار ہمیں تنہا چھوڑ دو‘


انگلینڈ کےہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد برمنگھم میں ناراض پاکستانی شائقین نے روڈ پر احتجاج کیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ ’ مصباح ، وقار ہمیں تنہا چھوڑ دو‘۔

ایک پاکستانی مداح نے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آپ کاؤنٹی ٹیم یا گھریلو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کریں۔

مداحوں نے اسٹیڈیم کے باہر “گو مصباح گو” کی آوازیں لگائیں ایک پاکستانی جو پورے میچ میں قومی ٹیم کے لئے خوشی منا رہا تھا اس کا کہنا ہے کہ میرے لیے ٹیم کی ہار تسلیم کرنا مشکل تھا لیکن قومی ٹیم کی حمایت جاری رکھوں گا۔

کچھ مداحوں نے مزاخیہ انداز میں کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اپنے ٹریک ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لئے زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنا چاہے گی۔

سوشل میڈیا پر بھی مداحوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے ٹویٹ کرتے کہا کہ کورونا وائرس دنیا کی دوسری ڈیڈ لائن ہے جبکہ  وقاراور مصباح پہلی ہے۔

پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد کچھ مداح صدمے کے باعث اپنے الفاظ بیاں نہیں کر پا رہے تھے۔ انہوں نے باؤلرز کو ان کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کوچ کو پاکستان کی شکست کی وجہ قرار دیا۔

’’بابراعظم عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں لیکن وہ اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے۔‘‘ ایک اور مداح نے کہا کہ یقین نہیں ہے کہ وہ 330 سے زیادہ رنز کا دفاع نہیں کرسکے۔

تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے 332 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

پاکستان کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور 53 رنز کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور انگلینڈ کے 6 کھلاڑی 165 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی چھٹی وکٹ پر جیمزونس اور لیوئس گریگوری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے 48ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

 


متعلقہ خبریں