اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح

اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح

تل ابیب: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود ال خاجہ نے اسرائیل میں سادہ مگر پُروقار تقریب میں سفارت خانے کا افتتاح کر دیا اور دفتر کے باہر اماراتی پرچم لہرا دیا۔

متحدہ عرب امارات اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے والی خلیجی ممالک کی پہلی ریاست بن گئی۔ اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے پہلے سفیر محمد آل خاجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار ہم نے معیشت، ہوائی سفر، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے افغانستان کی طرف باب دوستی پرسفید پرچم لہرا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اسرائیلی وزیر خاجہ یائر لپید نے ابوظہبی میں سفارت خانے اور اور دبئی میں قونصل خانے کا افتتاح کیا تھا اور دوطرفہ تجارت 675 ملین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ظاہر کی تھی۔


متعلقہ خبریں