اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور

اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق میں مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نیب کو اعجاز جاکھرانی کو پیر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جاکھرانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کی سربراہی 2 رکنی بینچ نے کی۔

نیب کراچی اور سکھر کی ٹیمیں بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: دیہاڑی دار مزدور کو نیب میں طلبی کا نوٹس موصول

یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے جیکب آباد میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر ہجوم  نے حملہ کردیا تھا۔

عجاز جاکھرانی کے وارنٹ گرفتاری کے دوران نیب کی ٹیم نے جاکھرانی کے گھر چھاپہ مارا تا، نیب ٹیم پر حملے سے اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

اہلکاروں پر حملے کے بعد نیب نے کہا تھا کہ ضلعی پولیس اور ایس ایس پی جیک آباد نے کوئی تعاون نہیں۔

نیب کے مطابق اعجاز جاکھرانی کے خلاف سندھ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات کے الزام میں مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کو ضمانت دی رکھی ہے۔

 


متعلقہ خبریں