پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ گجرات واریئرز کے نام


لاہور: پاکستان کی پہلی سپر ”کبڈی لیگ” گجرات واریئرز نے اپنے نام کرلی۔

دو مئی سے جاری سپر کبڈی لیگ کے فیصلہ کن معرکے میں گجرات واریئرز نے فیصل آباد شیردلز کو 11 پوائنٹس کی برتری سے شکست دی، فیصل آباد شیر دلز نے 26 پوائنٹس بنائے جس کے مقابلے میں گجرات وارئیرز نے 38 پوائنٹس سے فتح اپنے نام کرلی۔

فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا جبکہ ہارنے والی ٹیم کو بھی پانچ لاکھ روپے دیے گئے، گجرات واریئرز کے تحسین اللہ فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ فیصل آباد شیردلز کی جانب سے اچھی کارکردگی پر ناصرعلی کوٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

لیگ میں ملک بھر سے دس ٹیموں نے حصہ لیا  جن میں گجرات واریئرز، گوادربہادرز، لاہورتھنڈرز، ساہیوال بلز، کراچی زورآورز، اسلام آباد آل اسٹارز، پشاور حیدرز، فیصل آباد شیردلز، کشمیر جانباز اور ملتان سکندرز شامل تھیں۔


متعلقہ خبریں