کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پہ چھاپہ مارو، منی لانڈرر عمران خان کو پکڑو: مریم نواز


راولاکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارو اور اگر پاکستان کے سب سے بڑے منی لانڈرر کو پکڑنا ہے تو عمران خان کو پکڑو۔ انہوں ںے کہا کہ نیب و ایف آئی اے عمران خان کو پکڑے اور پاکستان کا قرضہ ادا کرے۔

 مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ،کمزور عمران خان ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے منعقدہ ایک بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کا سب سے بزدل وزیراعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے عمران خان کو کشمیر کا پرچم دیا تو انہوں نے جھنڈے کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف پر جھوٹا الزام لگاتے تھے کہ انہوں نے چوری کی کیونکہ جو الزام نوازشریف پر لگاتے تھے آج وہی عمران خان پر ثابت ہورہے ہیں۔

انہوں ںے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر نوازشریف پر چوری کے الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ
عمران خان کا صحت کا وزیر دوائیاں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، عمران خان کا وزیر پیٹرول اور ایل این جی کی چوری میں پکڑا گیا اور عمران خان کی اے ٹی ایم آٹا و چینی کی چوری میں ملوث ہے۔

وہ وقت دور نہیں جب سب کو نواز شریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا، مریم نواز

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور اے ٹی ایم نے ایل این جی پر 122 ارب کا ڈاکہ ڈالا۔ انہوں ںے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو کہنا چاہتی ہوں کہ کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارو کیونکہ عمران خان 300 کنال کے محل میں چھپ کر بیٹھا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی آتی نہیں ہے لیکن بجلی کے بڑے بڑے بل ضرور آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں چینی 120 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی بے بسی و بے چارگی پر ترس آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا چپہ چپہ اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے کہا کشمیر مودی کے پاس چلا گیا ہے تو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرو جب کہ نوازشریف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے ایٹمی دھماکے کے جواب میں چھ دھماکے کیے۔

ہم نیوز کے مطابق انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک دشمن قوتوں سے اربوں روپے لیے لیکن سات سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے۔

پاکستان میں واحد خوشحال شخص عمران خان ہے، مریم نواز

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان 16 خفیہ بینک اکاؤنٹس کا حساب نہیں دےسکے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑامنی لانڈررعمران خان ملک پرقابض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان نے دو ارب 20 کروڑکا چندہ اکٹھا کیا۔


متعلقہ خبریں