مقبوضہ کشمیر : قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشت گردی،مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی افواج نے گھروں میں گھس کرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہو گئے۔

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں 500 مساجد مسمار کرنے کا منصوبہ، مشال ملک

گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جھوٹے سرچ آپریشنز کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

دوسری جانب کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 500 مساجد مسمار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

جیل میں بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کشمیر سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم شہدا کشمیر کی یاد کے سلسلے میں منعقدہ ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا مساجد کی پہلے سے ہی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری کے لئے مساجد کی زمین پرمندر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مشال ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس صدی کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مجاہدین کے خلاف بربریت اور دہشت گردی کی نئی مثال قائم کردی ہے۔


متعلقہ خبریں