پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل، بحران پیدا

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہو گا جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔


متعلقہ خبریں