سابق صدر پاکستان ممنون حسین کا انتقال ہو گیا

سابق صدر پاکستان ممنون حسین کا انتقال ہو گیا

کراچی: سابق صدر پاکستان ممنون حسین کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بدعنوانی کرنے والا اللہ کی پکڑ میں ضرور آتا ہے، صدرممنون

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے، صدر ممنون

سابق صدر پاکستان ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

مرحوم ممنون حسین 23 دسمبر 1940 میں پیدا ہوئے۔ وہ جون1999 سے اکتوبر1999 تک گورنرسندھ بھی رہے تھے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدرممنون حسین کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ (آمین) انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کر گئے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سابق صدرممنون حسین کے انتقال پراظہارافسوس کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کوصبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی سابق صدرممنون حسین کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں ںے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی امیر ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتقال کی خبر سے دلی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں