آزاد کشمیر: عید الاضحیٰ کی صرف ایک عام تعطیل ہو گی

آزاد کشمیر: عید الاضحیٰ کی صرف ایک عام تعطیل ہو گی

مظفرآباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر 21 جولائی کو صرف ایک عام تعطیل ہو گی۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرہونے والی دیگر تمام تعطیلات منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس ضمن می آزاد کشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صرف ایک تعطیل دینے کی بنیادی وجہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 45 نشستوں پر 708 امیدواران مد مقابل ہیں۔

آزادکشمیر الیکشن: وفاق کا رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں میں 587 امیدواران کے درمیان مقابلہ ہو گا جن میں سے پہلی بار سب سے زیادہ 261 آزاد امیدواران انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر 121 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ان 12 نشستوں پر 56 آزاد امیدواران الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں پی ٹی آئی امیدوار میدان میں ہیں جب کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے 11/ 11 اور مسلم کانفرنس کے 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابات میں کل 26 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں