کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 689 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 545 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 336 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح5.20 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 15 کروڑ 24 لاکھ 8 ہزار 785 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا ویکسین کی تیاری اور تقسیم کا عمل تیز کرنا ہو گا، وزیراعظم عمران خان

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 51 ہزار 6، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 111، اسلام آباد میں 84 ہزار 83، بلوچستان میں 28 ہزار 588، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 163 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 42 لاکھ 9 ہزار 460 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 68 لاکھ 67 ہزار 90 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 550 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے


متعلقہ خبریں