ملک کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر اضلاع میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی موسم ابرآلود رہے گا۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

آزادکشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بعض مقاما ت پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ قلات، خضدار، بارکھان، کوہلو، سبی، کوئٹہ، زیارت اور آواران میں بارش کا امکان ہے۔ لسبیلہ، پنجگور، نصیر آباد اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بارکھان، موسٰی خیل، کوہلو، سبی، قلات، خضدار اور مستونگ، ہربانی اور زیارت کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور ساہیوال میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں بھی بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر، لیہ اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جیکب آباد، حیدر آباد، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین اور دادو میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

کراچی کے بھی بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، مانسہرہ، بونیر، چترال، دیر اور شانگلہ میں موسلا دھار بارش ہو گی جبکہ سوات، مالاکنڈ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، مردان اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کرک، کوہاٹ، کرم ایجنسی، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں