کوئی بھی ویکسین سو فیصد مؤثر نہیں ہوتی، فیصل سلطان

کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ویکسین سو فیصد مؤثر نہیں ہوتی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز دیگر صوبوں کی نسبت کم ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عید پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی لیکن سیاحتی مقامات پر ویکسی نیشن والوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

آزاد کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جا رہا جبکہ نیا ویرینٹ آسانی سے پھیلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے اور مزید بھی خرید رہے ہیں۔ تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث سندھ میں پابندی پر صوبائی حکومت کے فیصلے سے متفق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ویکسین 100 فیصد مؤثر نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 689 تک پہنچ گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 545 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 336 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح5.20 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 15 کروڑ 24 لاکھ 8 ہزار 785 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں