دلہن کی انوکھے انداز میں شادی ہال میں انٹری، مقدمہ درج

دلہن کی انوکھے انداز میں شادی ہال میں انٹری، مقدمہ درج

نئی دہلی: بھارت میں دلہن نے گاڑی کے بونٹ میں بیٹھ کر شادی ہال پہنچی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آئے روز شادی کو یادگار بنانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک انداز پونے میں دلہن نے اپنایا۔

دلہن گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی ہال پہنچی دلہن کی دھماکے دار انٹری دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

پونے میں دلہن کی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی ہال کی طرف جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: نجومی کا وزیر بننے کیلئے بیوی کو طلاق دینے کا مشورہ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن بن سنور کر گاڑی کے بونٹ پر بیٹھی ہے جسے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

دلہن کی شادی تو یادگار بن گئی لیکن اس موقع پر بھارتی پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔ بھارتی پولیس نے دلہن اور ان کے رشتے داروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس میں کرونا احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں