ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات 12 جون کو ہوگی


نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے 12 جون کو ملاقات کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکیا۔

ٹرمپ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پیغام میں  بتایا گیا کہ دونوں رہنما سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر کی ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس اہم ملاقات کو عالمی سطح پر قیام امن کے لیے مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی پروگرام بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا عالمی سطح پرخیر مقدم بھی ہوا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسے شمالی کوریا اور دنیا کے لیے اچھی خبر قرار دیا تھا۔

اس بارے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے کہا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ ہمارے پاس جوہری ہتھیار ہیں اس لیے مزید تجربات کی ضرورت نہیں۔


متعلقہ خبریں