لندن میں جائیداد کیسے بنائی؟ آصف زرداری کو پھرنوٹس جاری

مارشل لاء لگانا اب ممکن نہیں ہے، سابق صدر آصف زرداری

نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کو جواب طلبی کا نوٹس دبارہ بھیج دیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز فیضان خان کے مطابق سابق صدر سے آمدن سے زائد اثاثوں اورغیر قانونی طریقے سے فوائد حاصل کرنے کے کیس میں جواب دبارہ طلب کیا گیا۔

نوٹس میں درج ہے کہ آپ کی درخواست پر 23 دن کی مہلت دے رہے ہیں۔ آصف زرادری کو 16 جولائی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت گئی ہے۔

سابق صدر سے امریکہ کے شہر نیویارک میں فیلٹ سے متعلق دستاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔ آصف زرداری کو نوٹس ان کی اسلام آباد اور کراچی کی رہائشگاہوں پر ارسال کیا گیا ہے۔

پہلے نوٹس میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگا تھا کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟ نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کے حصول کیلئے نوٹس بھجوایا۔

سابق صدر نے مذکورہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

 


متعلقہ خبریں