کنٹرولر امتحانات کے بیٹے کو نقل کرانے پر عملے کو شو کاز نوٹس

Cheating in Exams

میٹرک کے سالانہ امتحان میں کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کو نقل کرانے میں سہولت فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ ٰخیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لیتے ہوئے امتحانی عملے کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کو نقل کرانے میں مدد فراہم کرنے والے عملے میں ایگزامینشن سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ اور نگران علیٰ شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں امتحانی عملے کو فرائض سے غفلت اور سروس ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی پر امتحان میں نقل کرنے کا کیس

جاری شوکاز نوٹس میں دونوں امتحانی عملے کو 15 دن کے اندر اندر تسلی بخش جواب دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان  کی ہدایت پر کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کو پہلے ہی سے عہدے سے ہٹا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امتحانی ہال میں عملے کی سرپرستی میں امیدوار کو نقل کروانے کا معاملہ انتہائی شرمناک ہے۔ واقعے سے محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کی بدنامی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں