میسی کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی


بارسلونا: بین الاقوامی فٹبالر لیونل میسی کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیونل میسی اور بارسلونا کے درمیان نیا معاہدہ سامنے آ گیا جس میں میسی کی تنخواہ کم کر دی گئی اور اب میسی تنخواہ کی مد میں 40 کروڑ کے بجائے 20 کروڑ ماہانہ لیں گے۔

نئے معاہدے کے مطابق میسی بارسلونا سے مزید 5 سال کھیلیں گے اور لیونل میسی رضا مندی کے بعد اب جلد نئے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ: بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لیونل میسی نے تکنیکی طور پر گزشتہ ماہ بارسلونا سے اپنی 21 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور وہ فری ایجنٹ کے طور پر دیگر کلبز کو دستیاب تھے تاہم کلب کے صدر جوآن لیپورٹا نے معاوضے میں کمی کر کے میسی کو ٹیم میں برقرار رکھا۔


متعلقہ خبریں