لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا


لاہوربورڈ نے میٹرک کے امتحانات کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق امتحانات 29 جولائی2021 سے شروع ہوں گے۔

انٹرمیڈیٹاینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (BISE) نے کہا ہے کہ میٹرک  کے امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کے لئے رول نمبر سلپس جاری کردی گئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر3لاکھ8ہزار94امیدوار امتحانات میں حصہ لیں گے۔ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سال ایک لاکھ58ہزار347 لڑکے اور ایک لاکھ42ہزار547 لڑکیاں میٹرک کے امتحان میں حصہ لیں گیں۔

ترجمان نے کہا ، “طلبا کی سہولت کے لئے پورے شہر میں 866 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔”

انہوں نے واضح کیا کہ دانش اسکولوں کے طلباء جو امتحانات میں شریک ہوں گے ان کیلئے مختلف علاقوں میں امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں