دبئی کیلئے کوروناٹیسٹ کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ لازمی قرار


دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والوں کیلئے کورونا کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے 14 جولائی کو ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ سرکلر میں پاکستان کے دفتر خارجہ کو نئی سفری شرائط کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

کورونا سرٹیفکیٹ کی تصدیق پاکستان کی وزارت خارجہ اور اس کے بعد اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے کرانی ہوگی۔

پاکستانی مسافروں کے لئے نیا سفری اصول یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ قانون سفارت کاروں ، سرکاری عہدیداروں اور سنہری ویزا رکھنے والوں پر بھی لاگو ہوگا۔

جو پاکستانی متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں اور انہوں نے دبئی سے ہی ویکسین لگوائی ہے، ان پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔ تاہم ان کے موبائل میں الحسن ایپ کا ہونا لازمی ہے۔

 


متعلقہ خبریں