داسو واقعے میں بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق


وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے بتایا ہے کہ داسو واقعے میں بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور یہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم واقعے کی تحقیقات بارے پیش رفت کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ حکومت پاکستان واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے چینی سفارخانے کیساتھ رابطے میں ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور چین دہشتگری کے خلاف ملکر لڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چینی کارکنوں کو لے جانی والی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  بس حادثہ، چینی کارکنوں سمیت 12 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں9 چینی باشندے اور3 پاکستانی شامل تھے۔ چینی کارکن پاکستانی عملے کے ہمراہ جاری منصوبے کے لیے کام پر جارہے تھے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے حادثے میں پاکستانی اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ کے حکام معاونت کے لیے چینی سفارتخانے  سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں