چمن: باب دوستی دو روزہ بندش کے بعد پیدل آمد و رفت کیلیے کھل گیا


چمن: باب دوستی کو دو روزہ بندش کے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ بات لیویز حکام نے بتائی ہے۔

برطانیہ نے طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے پہ رضامندی ظاہر کردی

ہم نیوز کے مطابق پاک افغان بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان کمانڈر اور سیکیورٹی حکام کے درمیان رابطہ ہوا جس کے نتیجے میں باب دوستی سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ منعقدہ اہم اجلاس کے بعد باب دوستی کو دو روزہ بندش کے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔

پاکستان میں تین روزہ افغان پیس کانفرنس منعقد ہو گی

ہم نیوز نے لیویز حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ باب دوستی پر پھنسے پاکستانی شہریوں کی آمد شروع ہو گئی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پھنسے ہوئے افغان شہری بھی افغانستان واپس جا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں حکام کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ فی الوقت صرف افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری ہی واپس آسکتے ہیں۔

طالبان نے افغانستان کی طرف باب دوستی پرسفید پرچم لہرا دیا

افغان طالبان نے گزشتہ روز باب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کیا تھا۔ حکام کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اس وقت افغان ضلع اسپین بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس ہیں۔


متعلقہ خبریں